ضلع بھر میں ٹینڈرز سے بائیکاٹ جاری رہے گا ،آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز

ضلع بھر میں ٹینڈرز سے بائیکاٹ جاری رہے گا ،آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے جمعرات کے روز ظالمانہ ٹیکسز اور دیگر حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے اعلان کیاکہ ضلع بھر میں ٹینڈر زسے بائیکاٹ جاری رہے گا اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر ضلع بھر میں بھوک ہڑتال کرنے کے علاوہ جاری تر قیاتی کاموں کو بھی بند کر دینگے ۔ ضلعی صدر مظہر علی کی قیادت میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات اور دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ''انصاف والو انصاف دو''ہم موجودہ حکومت کے ظالمانہ فیصلے نہیں مانتے ''اور دیگر نعرے لگا کر امن چوک صوابی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔بعد ازاں ڈی سی صوابی کو اپنے مطالبات پر مبنی یادداشت پیش کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جاری تر قیاتی سکیموں کے لئے ٹینڈرز فوری طور پر مہیا کرنے کے علاوہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کا ظالمانہ پندرہ فی صد ٹیکس اور دیگر ٹیکسز واپس لے کر ختم کئے جائیں ۔ ای بڈنگ اور ای بلنگ کو ختم کیا جائے ، بینک گارٹنی کو انشورنس بانڈ میں تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جائز مطالبات کی منظوری تک تمام ٹینڈرز سے بائیکاٹ جاری رہے گا #