ڈیرہ میں حلال فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل ستائش ہے ،ڈی سی ڈیرہ

ڈیرہ میں حلال فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل ستائش ہے ،ڈی سی ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان نے کہا ہے عوام میں مضر صحت خوراک اور خاص کر کیمیکل ملے دودھ کی روک تھام کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل ستائش ہے لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت کی طرف سے حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلال فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈائریکٹر اشتیاق خان مروت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابراہیم خان ،فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس ،ایڈمن آفیسر سلمان اکبر اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان نے کہا عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کی صحت کا خیال حکومت کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور اسی بنیاد پر حکومت کی طرف سے حلال فوڈل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی کے آفیسرز جس ایمانداری اور دن رات ان تھک محنت سے کام کر رہے ہیں قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ عوام میں صحت سے متعلق آگاہی مہم اور سیمینار منعقد کیئے جائیں گے اور دکانداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دکان کے باہر ڈسٹ بین رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ شہر میں ان کی کاوشوں سے کافی حد تک مضر صحت خوراک کی فروخت کم ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام سکولوں اور دیگر اداروں کی چیکنگ کرے گی اور وہاں پر موجود پانی کی کوالٹی اور صحت سے متعلق دیگر چیزوں کو چیک کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے حلال فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف جنگ میں آپ کے ساتھ ہے اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اشتیاق خان مروت نے ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان کو ادارے کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی صحت کا خیال کرتے ہوئے مضر صحت خوراک کے خلاف اپنا مشن جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کی کاوشوں سے حلال فوڈ اتھارٹی کا کردار نمایاں ہے اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اشتیاق خان مروت کی طرف سے ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان کو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ تاجروں میں حکومتی لائسنس تقسیم کیئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...