سخاکوٹ میں گیس لائن فالٹ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا

سخاکوٹ میں گیس لائن فالٹ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا

سخا کو ٹ نما ئندہ پاکستان) تحصیل درگئی کے نواحی علاقہ فیض آباد دوبندئی میں گیس لائن میں فالٹ کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ متعلقہ صارفین نے محکمہ گیس کے مقامی اہلکاروں کو متعدد بار فالٹ سے آگاہ کیا مگر ٹس سے مس نہ ہوئے ۔دو لائن مینوں کو دفتر سے بھیجا گیا گیس میٹروں کو چیک کیا مگر انہوں نے لو پریشر کا بتا کر واپس چلے گئے ۔ حالانکہ اس سے متصل دیگر علاقوں میں لو پریشر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ایک ہفتہ قبل کیبل بچھانے والے مزدوروں نے کھدائی کے دوران گیس پائپ کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے محلہ فیض آباد دوبندئی میں پانچ منٹ کیلئے بھی گیس نہیں ہوتی ۔ متعلقہ صارفین نے محکمہ گیس کے جنرل منیجر سمیت محکمہ گیس کے دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ لائن میں فالٹ کو درست کرنے کے احکامات دیکر یہاں کے صارفین کے شدید مشکلات کا ازالہ کریں ۔ بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...