شانگلہ میں چارکول فائر ووڈ مسئلہ شدت اختیار کر گیا

شانگلہ میں چارکول فائر ووڈ مسئلہ شدت اختیار کر گیا

الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر)شانگلہ میں چارکول فائر ووڈ مسئلہ شدت اختیار کر گیا ،تمام ملازمین نے ٹھکیدار کی جانب سے ناقص چارکول وصول کرنے سے انکار کردیا ۔آج محکمہ صحت کے تمام ملازمین لائحہ عمل طے کرینگے ۔کلاس فور ملازمین کے بعد ڈاکٹر ز بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ شدید سردی اور دو ماہ گزرنے کے باوجود سرکاری ملازمین کو فائر ووڈ سپلائی نہ کی جاسکی ۔شدید سردی میں ہسپتالوں میں مریضوں کی سردی سے حالت غیر ہوگئی ۔پارہ منفی میں چلے جانے کے بعد بغیر کسی آگ ایندھن کا گزارہ کرنا مشکل ہے سردی سے ہسپتالوں کی وارڈوں میں مریضوں کو داخل کرنا مشکل ہوگیا ۔شانگلہ میں محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کے بعد پیرامیڈیکل، نرسنگ اور پراوینشنل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ فائرووڈ نہ ملنے اور ناقص چارکول کی فنڈ مبینہ خرد برد اور بدعنوانیوں کے خلاف یکجا ہوگئے کسی بھی صورت ناقص چارکول کے وصولی سے مکمل طور پر انکاری ہوگئے ۔لائحہ عمل کیلئے محکمہ صحت نے اپنے تمام تر ملازمین کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں محکمہ صحت کے ملازمین اور بالخصوص ڈاکٹروں کے پولیو ڈاور میزل کمپین کے بقایا جات اور انتظامیہ کی جانب سے ناراوا رویے کے خلاف بھی احتجاج کی ٹھان لی۔ ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...