وزیر دفاع پرویز خٹک سے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کی ملاقات

وزیر دفاع پرویز خٹک سے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے ترقیاتی امور، مختلف منصوبوں پر پیش رفت، اب تک ہونے والی قانون سازی اور دیگر مختلف امور کے حوالے سے وزیر دفاع کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤ ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور بد عنوانی ، رشوت ستانی اور نا انصافیوں کے تدارک میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...