وزیر اعظم کی ہدایت پر یکساں نظام تعلیم کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،ضیاء اللہ بنگش

وزیر اعظم کی ہدایت پر یکساں نظام تعلیم کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،ضیاء اللہ ...

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں یکساں نظام تعلیم کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے ۔ وفاق المدارس سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے یکساں نصاب تعلیم کی حمایت کی ہے ۔ 17ہزار اساتذہ کرام کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ 10ہزار اساتذہ کرام کو اگلے مہینے بھرتی کیا جائیگا۔وہ چارسدہ میں گورنمنٹ سنٹینل گرلز ماڈل سکول میں خواتین اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلع ناظم فہد ریاض خان اور ڈی ای او الفت بیگم بھی موجود تھی ۔مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے والدین کا رحجان پرائیوٹ سیکٹر کی طرف راغب تھا مگراب والدین واپس سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے میرٹ پر اساتذہ کرام کو بھرتی کیا اور ان کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں 10ہزار پرائمری سکولوں کو ماڈل سکولز میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ ڈراپ آؤٹ بچوں کو سیکنڈ شفٹ میں داخلہ دیا جا ئیگا۔ سرکاری سکولوں میں مزید سہولیات فراہم کی جا ئیگی تاکہ پرائیوٹ سیکٹر کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں یکساں نظام تعلیم کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے ۔ وفاق المدارس سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے یکساں نصاب تعلیم کی حمایت کی ہے ۔ 17ہزار اساتذہ کرام کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ 10ہزار اساتذہ کرام کو اگلے مہینے بھرتی کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...