صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول ہے، عبدالکریم

صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول ہے، عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کو ہر قسم کی سہولیات دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے الکرم گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرمحمد فہد فاروق سے ملاقات کے دوران کیا۔ معاون خصوصی نے CEOکو یقین دلایا کہ صوبے میں توانائی کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع مو جود ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے سیاحت ،توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع اور خصوصا ڈیرہ اسماعیل خان کے چشمہ رائٹ بنک کینال میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہے اور یہ بہترین منصوبہ ہے۔ معاون خصوصی نے مذید کہا کہ صوبہ معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو عام لوگوں کے مفاد میں لا یا جائے ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ صوبائی حکومت مقامی خام مال اور لوگوں کو روزگار دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہاں صنعتیں لگنے سے پورا صوبہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔