ڈیرہ ،قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

ڈیرہ ،قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹاؤن پولیس نے ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرکاروائی کرتے ہوئے ظفرآبادکالونی سے قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدودمیں یکم اکتوبر2018کوقتل کے مقدمے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے ایس ایچ اوتھانہ ڈیرہ ٹاؤن سلیم کوٹاسک دیاجس پرایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن نے پولیس نفری کے ہمراہ ظفرآبادکالونی میں چھاپے کے دوران قتل کیس کے اشتہار ی ملزم معین خان ولد گل خان قوم جعفرزئی سکنہ ظفرآبادکالونی کو گرفتارکرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...