لوند خوڑ کالج کے پی پی صدر کیخلاف ایف آئی آر کا اندارج ناانصافی ہے ،فیصل کریم کنڈی

لوند خوڑ کالج کے پی پی صدر کیخلاف ایف آئی آر کا اندارج ناانصافی ہے ،فیصل کریم ...

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لوندخوڑ کالج کے صدر محسن خان سمیت دیگر پارٹی ورکروں پر جھوٹی FIR کے شدید مذمت کی ہے، انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مثالی پولیس نے پولیس افیسر کے اثررسوخ پر اس کے بیٹے کی درخواست پر لوندخوڑ کالج کے پارٹی ونگ صدر محسن خان پر بغیر کسی انکوائری و مجرمانہ ثبوت کے FIR درج کیا جو معصوم طالب علم اور ان کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے.فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی مثالی اور غیر سیاسی پولیس ائے روز عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتیوں پر اتر آئی ہے انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے معاملے کے شفاف تحقیقات اور طلبہ کے رہائی کا مطالبہ کیا.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...