ڈیرہ ،ڈی آئی جی کی پولیس موبائل حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

ڈیرہ ،ڈی آئی جی کی پولیس موبائل حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی ڈیرہ دارعلی خٹک اورڈی پی او ظہوربابر آفریدی کاکلاچی کے محلہ زرنی خیل میں دہشتگردوں کے پولیس موبائل پر حملے میں زخمی ہونیوالے دوپولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے ہسپتال آمد۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی کے محلہ زرنی خیل میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کی طرف سے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے پولیس موبائل کے ڈرائیور ظہورالدین اورکانسٹیبل فرید اللہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ڈی آئی جی ڈیرہ دارعلی خٹک اورڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے ہسپتال کا دورہ کیا اورانہوں نے زخمی ہونیوالے دونوں پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اوران کواپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...