وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ امجد برکی سے اظہار تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ گئے

وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ امجد برکی سے اظہار تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ گئے

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیاتی محمد اشتیاق اْرمڑ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ سیکر ٹری امجد علی برکی کی رہائش گاہ ارمڑ پایاں گئے جہاں انہوں نے امجد علی برکی سے انکی والدہ ماجدہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دْعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کو جنتْ الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو ناقابل تلافی تقصان ، صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...