ضلع مہمند تحصیل صافی میں صافی سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گی

ضلع مہمند تحصیل صافی میں صافی سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گی

مہمند ( نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند تحصیل صافی میں صافی سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قراندازی کی بنیاد پر اے این پی کے ارزمین خان صدر، پی ٹی آئی کے جامداد خان جنرل سیکرٹری، جے آئی کے فردو س خان نائب صدر، جے یو آئی کے تاج ولی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی کے اعظم خان اور مسلم لیگ ن کے حضرت اللہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ علاقے کے سماجی مسائل ول مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں صافی سیاسی اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں قراندازی کی بنیاد پر عوامی نیشنل پارٹی کے ارزمین خان صدر، پی ٹی آئی کے جامداد خان جنرل سیکرٹری، جماعت اسلامی کے فردوس خان نائب صدر، جمعیت علمائے اسلام کے تاج ولی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، پی پی پی کے اعظم خان جائنٹ سیکرٹری اور مسلم لیگ ن کے حضرت اللہ کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔ بعد میں مہمند پریس کلب میں نومنتخب کابینہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صافی سیاسی اتحاد کے اعراض و مقاصد بیان کئے۔ جس میں علاقے میں قائم سکولوں اور ہسپتالوں کی ناگفتہ بہہ حالات، غیر حاضر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے ، زمین بوس تعلیمی اداروں کی دوبارہ تعمیر، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور دیگر بنیادی مسائل ترجیح ہوگی۔ کیونکہ تحصیل صافی ضلع مہمند میں دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے ۔ مگر اب تک قومی مشران نے قومی فلاح کے بجائے ذاتی کاموں کو ترجیح دی ہے۔ مگر ہم قومی کاموں کیلئے بڑھ چڑھ کر مذکورہ بالا مسائل کے حل کرنے اور ذمہ داران کو پہنچانے میں کردار ادا کرینگے۔ اور اپنی تحصیل کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس سلسلے میں مقامی ایم این اے ، سنیٹر اور ڈپٹی کمشنر مہمند کے ساتھ ملاقات کرینگے اور انہیں اپنے اعراض و مقاصد سے آگاہ کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...