نوشہرہ میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کا درندہ صفت شخص بالا آخر گرفتار

نوشہرہ میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کا درندہ صفت شخص بالا آخر گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ مصری بانڈہ کی حدود میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ تیسرے دن گرفتار۔ ملزم کا اعتراف جرم ۔تحقیقات جاری ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن(ر)منصور امان تفصیلات کے مطابق :۔ 07-01-2019 کو ماہر علی ولد بخت شیر عمر 13 سال نے تھانہ مصری بانڈہ میں اپنے موموں کیساتھ رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں سودا سلف خریدنے کیلئے دوکان جا رہا تھا کہ راستے میں نہاد مجھے زبردست اپنے ساتھ لے گیا۔اور میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔لیکن میں نے اُس سے بھاگ کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی اس دوران میں گر گیا جس سے میرا پاؤں بھی ٹوٹ گیا۔لیکن نہاد بھی میر ا پیھچا کر رہا تھا۔میں نے چلاناشروع کر دیا ۔جس سے نہاد بھاگ کیا۔ٹھانہ مصری بانڈہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن(ر)منصور امان نے نندراک میں بچے کیساتھ ہونے والی زیادتی کی کوشش واقع پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر DSP اکوڑہ سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ اومصری بانڈہ نیک سرعلی خٹک SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 03 دن کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ملزم نہادعلی باچاگل ساکن نندراک کو حکمت عملی سے گرفتارکر لیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کر لیا ۔مزید تفتیش جاری ہیں۔معززین علاقہ نے مصری بانڈہ پولیس کی ملزم کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کے عزم کا یقین دلایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...