سپیشل مجسٹریٹ ریلوے کا نوشہرہ ریلوے پھاٹک کا دورہ

سپیشل مجسٹریٹ ریلوے کا نوشہرہ ریلوے پھاٹک کا دورہ

پشاور( سٹی رپورٹر)سپیشل مجسٹریٹ ریلوے پشاور ڈویژن قراۃ العین وزیر کی ریلوے حکام کے ساتھ نوشہرہ ریلوے کے پھاٹک کا دورہ ریلوے پشاور ڈویژن اعلی حکام کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ریلوے قراۃ العین وزیر،ضیا الجبار اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر پراپرٹی اینڈ لینڈ پشاور،اظہر فاروقی اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرنوشہرہ،قسمت علی انسپکٹر ورکس نوشہرہ، کے ساتھ نوشہرہ میں واقع سہیل جیوٹ ملز مردان روڈ پھاٹک پر قائم دوکانوں کا دورہ کیا۔مزکورہ جگہوں پر ریلوے کی زمین پر عرصہ دراز سے غیر قانونی تعمیرات قائم کئے گئے تھے جس کے خاتمے کیلئے سہیل جیوٹ پھاٹک پر نوٹس جاری کئے گئے تھے جس میں مہلت رکھا گیا تھا۔یادرہے کہ مزکورہ ریلوے پھاٹک کی زمین پر28دوکانیں قائم کئے گئے ہے جو کہ بغیر کسی قانونی طریقے کے بنائے گئے ہے جس کو مسمار کرنے کیلئے گزشتہ روزآپریشن کرنا تھا۔جیسے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے متعلقہ دوکانداروں نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا جس کی وجہ سے عدالتی فیصلہ آنے تک آپریشن ملتوی کردیا گیا۔ جبکہ متعلقہ دوکاندار دوبارہ حد براری کیلئے گزارش کر رہے تھے کہ ہمیں حد براری کرائی جائے تاکہ ہم خود رضاکارانہ طور پر اپنے تعمیرات ہٹائے جس پر ریونیو حکام نوشہرہ کو بھلا لیا گیا جو کہ ریلوے حکام کے ساتھ مزکورہ پھاٹک پر حد براری کرکے ایک ہفتہ میں اپنا رپورٹ جمع کرینگے جس کے بعد حکم امتناعی ختم ہونے پرکارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی زمین پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف کارروائی مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...