ٹانک میں درختوں کی کٹائی پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

ٹانک میں درختوں کی کٹائی پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پٹوار حلقہ غورہ زئی میں درختوں کی کٹائی اور فروخت پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی ہے ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مذکورہ علاقہ میں درختوں کی کٹائی اور فروخت پر 9جنوری سے لیکر 8فروری تک دفعہ 144لگانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ غورہ زئی چونکہ ضلع جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ علاقہ ہے اس لئے مذکورہ علاقہ میں درختوں کی کٹائی اور فروخت سے امن وامان کی صورتحال پر اثر پڑ سکتاہے اس لئے ضلعی انتظامیہ یہ اقدام اٹھا رہی ہے ڈی سی کی طرف سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...