تمام اداروں میں میرٹ اور انصاف کا کلچر متعارف کروا کر مثال قائم کی گئی ،اشتیاق ارمڑ

تمام اداروں میں میرٹ اور انصاف کا کلچر متعارف کروا کر مثال قائم کی گئی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات اشتیاق اْرمڑ نے کہا کہ ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ اور انصاف کا کلچر متعارف کر واکر مثال قائم کردی ہے جسکے بدلے عوام نے آج مفاد پر ست عناصر کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اْرمڑ پایاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سڑکوں کی تعمیر ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بی ایچ یوز کی سکیموں کی منظوری دیدی گئی جبکہ دوبارہ غریب مریضوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا گیا جس سے مریضوں کو انکے دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اشتیاق اْرمڑ نے کہا کہ صوبہ بھر میں موزوں مقامات پر سیاحت و توانائی اور جنگلات کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے صوبے کے پسماندگی دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور پسماندہ اضلاع بھی ترقی یا فتہ اضلاع کی صف میں شامل ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عنقریب بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مر حلہ شروع کریں گے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ موزوں مقامات پر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور بلین ٹری کے دوسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنائیں تاکہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے بلکہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاف اور سر سبز پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...