صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی سے صوبائی وزراء، ممبران صوبائی اسمبلی، سابقہ ضلع ناطم مردان اور مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور متنوع امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے ملاقات کے دوران اپنے حلقہ نیابت میں جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے وزیر بلدیات سے تفصیلی گفتگو کی اور مسائل بیان کیے جنھیں شہرام خان ترکئی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح صوبائی وزیر مال شکیل خان ایڈووکیٹ نے بھی شہرام خان ترکئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے محکمے سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔ مانسہرہ سے ممبر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی شہرام خان ترکئی سے ملاقات کرکے انہیں اپنے علاقے کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر بلدیات نے کہا کہ ان کا محکمہ کم ترقی یافتہ علاقوں پر خاص توجہ رکھے ہوئے ہے انہیں ترقی میں دیگر علاقوں کے برابر لائیں گے اور وہاں کے تمام دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کریں گے۔ مردان کے سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے بھی بلدیاتی نمائندوں کے وفد کے ہمراہ وزیر بلدیات سے ملاقات کی اور انہیں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے آصف علی جاہ، نائب ناظم ضلع پشاور قاسم علی شاہ اور ایل سی اے کے کنونیئر سید احمد علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔