واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے مسلح ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا

واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے مسلح ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سنگین واردات کی غرض سے موجود3 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان علاقہ تھانہ تہکال کی حدود شہید آباد روڈ پر موجود تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف،دو عدد پستول اوردوجنوں کارتوس برآمد کر لئے گئے گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے تھانہ تہکال کی حدود شہید آباد روڈ پر موجود ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان نے ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کی نگرانی میں دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نہایت حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان سمیع اللہ ولد نواز سکنہ تہکال بالا، عمر ولد زرشاد سکنہ تہکال اور ابو بکر ولد نواب شیر سکنہ تہکال بالا کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، دو پستول اور درجنوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں تینوں ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کر لیا ہے جس کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...