نوشہرہ میں نادرا حکام کی فور ی انکوائری ،شہری کو خودکشی سے بچا لیا

نوشہرہ میں نادرا حکام کی فور ی انکوائری ،شہری کو خودکشی سے بچا لیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ )نادرا حکام کی فوری انکوائری وداد رسی،ذہنی پریشانی میں مبتلاء شہری کو شناختی کارڈ جاری کرکے اسکی زندگی بچالی،نادرا حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہری کو شناختی کارڈجاری کرکے خودکشی سے بچالیا،پبی کے رہائشی عبد الرحمان نے دس سال کی تگ و دو کے بعد دلبرداشتہ ہوکر پبی نادرا آفس کے سامنے خودسوزی کااعلان کیاتھا ،خبراخبارات میں آنے کے بعد نادرا حکام نے اپنے ویجلنس سیل کے ذرئعے فوری انکوائری کے بعد عبد الرحمان کوبھرپور عزت کے ساتھ شناختی دستاویزات جاری کرکے نادرا آفس پبی کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کابھی آغاز کردیا،عبد الرحمان اور اسکا والد شناختی کارڈ دیکھ کر بے ساختہ روپڑے،نادراکے اعلیٰ حکام اور ڈائریکٹر جنرل کاشکریہ ادا کیا،گذشتہ دنوں پبی وزیر گڑھی کے رہائشی عبد الرحمان نے عرصہ دس سال سے شناختی کارڈ نہ ملنے اور ڈی ایل سی (بورڈ)سے ویریفیکیشن کے باوجود شناختی کارڈ نہ ملنے پر نادراآفس پبی کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تھی جس پر مقامی میڈیا کے نمائندوں نے اسکو دلاسہ دیتے ہوئے اسے اپنے آفس لاکر اسکی فریاد پر مبنی خبرجاری کردی ،خبرکی اشاعت کے بعد ڈائریکٹر جنرل نادرااور دیگر حکام نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے نادرا ویجلنس سیل کے ذرئعے فوری انکوائری کی جس میں شہری عبد الرحمان کو سچاپاکر اس تک رسائی حاصل کی اور نوجوان کو نادرا ہیڈکوارٹر پشاور بھی طلب کرلیا اور بھرپور انکوائری کے بعد معلوم ہوا کہ نادرا آفس پبی کے اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے شہری کو شدید اذیت اٹھانی پڑی ہے اور وہ شناختی کارڈ سے محروم رہا،اس پر نادرا حکام نے نوجوان عبد الرحمان اور اسکے بھائی کو پشاور ہیڈکوارٹر طلب کرکے بھرپور عزت کے ساتھ اسے اسکا شناختی کارڈ جاری کردیا ،نوجوان عبد الرحمان اور اسکا والد شناختی کارڈ دیکھ کر جذباتی ہوگئے،شہری عبد الرحمان ولد سید رحمان اور اسکے لواحقین نے نادرا حکام ،ڈائریکٹرجنرل نادرا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی فوری داد رسی سے وہ اور انکا خاندان بڑی مصیبت کے شکار ہونے سے بچ گئے انہوں نے میڈیا کابھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانی ہمدردی کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دئے،دریں اثنا نادرا حکام نے غفلت بھرتنے پر نادرا آفس پبی کے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...