پشاو ر پولیس کی کارروائی ،افغان ڈرائیور سے موبائل سیٹس برآمد

پشاو ر پولیس کی کارروائی ،افغان ڈرائیور سے موبائل سیٹس برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے مورخہ 2 جنوری کو غیر قانونی موبائل سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کے دوران مہران موٹر کار کو روک کر افغان ڈرائیور طارق کے قبضہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی موبائل فون برآمد کر لئے تھے، کارروائی کے دوران ملزم طارق دیگر 4/5 ساتھی vitz گاڑی میں آ کر پولیس اہلکاروں رضا خان اور باچا خان کے ساتھ مشت و گریباں ہو کر دونوں اہلکاروں کو زخمی کرتے ہوئے بذور موبائیل فون دوسری گاڑی میں منتقل کرنا شروع کر دیئے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے جن کو دیکھتے ہی ملزم اور اس کے ساتھیوں vitz گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے باقی ماندہ غیر قانونی موبائیل فون کسٹم حکام کے حوالہ کرتے ہوئے ملزم طارق اور دیگر 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 12 مورخہ 2 جنوری 2019جرم 353/337/186/148/149/34 تھانہ حیات آباد میں درج کر دی تھی ۔جس کے بعد ملزم طارق مختلف ذرائع سے حیات آباد پولیس کو رام کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں ملزم طارق کو غیر قانونی موبائل فون اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ بلا روک ٹوک جاری رکھتے ہوئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس حوالہ سے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ ملزم مختلف ذرائع استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...