گریڈ 18 کے 3 پی ایم ایس افسروں کی تعیناتی وتبادلے

گریڈ 18 کے 3 پی ایم ایس افسروں کی تعیناتی وتبادلے

پشاور( سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 18کے تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات حضرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر میر خواض خان کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات جبکہ آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ڈی ایم او سید نواب خان کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...