نیب کا نوٹس نہیں ملا، میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا ،سیکرٹری سکولز

نیب کا نوٹس نہیں ملا، میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا ،سیکرٹری سکولز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ظفر اقبال نے واضح کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی اور نہ ہی ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ نیب میں ان کے خلاف کارروائی چل رہی ہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب میں آئے اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا چارج سنبھالے ابھی ایک ماہ ہوا ہے۔میں پنجاب سے تیرہ ،چودہ سال باہر رہا ہوں اور سیاسی بنیادوں پر مجھے پنجاب میں پوسٹنگ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ آج کل جو میرے خلاف خبریں لگ رہی ہیں وہ میڈیا مینجمنٹ تھی اور وہ بے بنیاد خبریں تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میری تمام پراپرٹیز ڈکلیئرڈ ہیں۔جو تحائف ہیں وہ بھی ڈکلیئرڈ ہیں اور جو میں نے جو جائیدادیں ایکوائرکی ہیں وہ بھی ڈکلیئرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔نیب مجھے جب بلائے گا تو میں ضرور جاؤں گا۔
سیکرٹری سکولز