پشاور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

پشاور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گزشتہ شب تھانہ انقلاب کی حدود بازید خیل میں ہونے والے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 عدد کلاشنکوف،ایک عدد کالاکوف، 4 عدد پستول،ایک عدد بندوق بشکل کلاشنکوف اورسینکڑوں عدد مختلف بور کارتوس برآمد کر لئے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی جس کے دوران گزشتہ شب ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر تھانہ انقلا ب کی حدود بازید خیل میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا خصوصی آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب عمران خان نے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی نگرانی میں کارروائیوں کے دوران تھانہ انقلاب پولیس نے بازید خیل میں کارروائی کے دوران 6ملزمان یونس ، سکندر پسران یعقوب، جلات ولد شہباز، عاطف ولد فیض الرحمان، صابر ولد عبدالجبار اور عدنان ولد جمیل الرحمان ساکنان بازیدخیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 عدد کلاشنکوفایک عدد کالاکوف، 4 عدد پستول،ایک عدد بندوق بشکل کلاشنکوف اورسینکڑوں عدد مختلف بور کارتوس برآمد کر لئے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔اسی طرح ضلع بھر میں دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں اشرف ولد بونیر، جلا ل ولد گل میر، سلیمان ولد خان محمد، حکم دین ولد صالح دین، قمر عباس ولد عبدالرزاق اور محمد حسین ولد جان گل گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...