وزیراعلی کی بونیر پریس کلب کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد

وزیراعلی کی بونیر پریس کلب کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بونیر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب صدر عبدالرحمان عابد اور اُن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے مہمند پریس کلب کے نومنتخب صدر فخر عالم اور اُن کی کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح کے ساتھ ساتھ مثبت اقدار کے فروغ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دور میں صحافت ریاست کے ایک اہم ستون کے طور پر سامنے آئی ہے ۔معاشرے کی اصلاح اور حکومت وقت پر چیک اینڈ بیلنس کے حوالے سے میڈیا کے کردار کا انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...