چارسدہ ،مذبحہ خانہ کو فعال بنانے کے احکامات

چارسدہ ،مذبحہ خانہ کو فعال بنانے کے احکامات

چارسدہ(بیور و رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے چارسدہ کے مذ بحانہ کو فوری طور پر فعال بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے افزان صحت کے اصولوں کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے گزشتہ روز چارسدہ کے واحد مزبحانہ کا دوراہ کیا جبکہ اس موقع پر ٹی ایم او سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے ضلع افسر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے مذبحانہ کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فور ی طور پر اس کو فعال بنانے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہو گی کہ ہر صورت عوام کو افزان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خورنوش کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے سکے جبکہ افزان صحت کے اصول کے خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ضلعی افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں بھرتی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...