ڈیرہ میں پولیس موبائل پر دھماکہ ،2 اہلکار زخمی

ڈیرہ میں پولیس موبائل پر دھماکہ ،2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)روڈی روڈمحلہ زرنی خیل میں پولیس موبائل پرآئی ای ڈی دھماکے سے دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے ‘زڑکنی میں بم سکواڈ نے سڑک کنارے موجود دو آئی ای ڈیزناکارہ بنادیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودمیں روڈی روڈمحلہ زرنی خیل میں رات کے وقت پولیس موبائل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے آئی ای ڈی کا دھماکہ کردیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کا ڈرائیور ظہورالدین اورکانسٹیبل فرید اللہ زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے گاڑی کوشدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی زوردارآواز دوردورتک سنی گئی ۔ زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعے کی اطلاع پرسیکورٹی فورسز اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورانہوں نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔دوسرے واقعے میں زڑکنی میں سڑک کے کنارے دہشتگردی کے لیے رکھی گئی دوآئی ای ڈی کی اطلاع پرانچارج بم سکواڈنے موقع پر پہنچ کران آئی ای ڈی کوناکارہ بنادیا۔ ان واقعات کے بعد علاقے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...