پبی ،کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، بچے کیساتھ بداخلاقی کرنے ولا ملزم گرفتار

پبی ،کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، بچے کیساتھ بداخلاقی کرنے ولا ملزم ...

پبی ( نما ئندہ پاکستان)کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی ۔03سالہ بچے کیساتھ بداخلاقی کرنے ولا ملزم گرفتار۔ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم کا اعتراف ۔تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔گزشتہ روز ابراہیم ولد غلام حبیب ساکن نوشہرہ کلاں حال حکیم آباد نے نوشہر کینٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نوشہر کینٹ میں مچھلی فروخت کرتا ہوں ۔معمول کے مطابق میں میں نوشہرہ کینٹ میں موجود تھا کہ گھر سے اطلاع ملی کہ گھر آجاو گھر آکر معلوم ہوا کہ میرے بیٹے یوسف جس کی عمر 03 سال ہے رو کر مجھے بتایا کہ میں گلی میں کھیل رہا تھا کہ جلال مجھے لیکر رکشہ میں میرے ساتھ بد فعلی کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کو میڈیکل چیک کیلئے ہسپتال بھیجوایا دیا۔جبکہASP کینٹ تصور اقبال نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر فوری طور پر ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کی کوشش شروع کر دی ۔پولیس نے چند گھنٹوں کے اند ر اندر ملزم جلال ولد منصف علی ساکن کو ہاٹ حال حکیم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔ملزم جلال بچے کا قریبی پڑوسی ہے۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بچے کے ورثہ اور اہل علاقہ نے پولیس کی بر وقت کا راوئی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جس طرح ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن )ر( منصور امان نے کہا کہ انشاء اللہ ملزم کو عدالت سے بھی قرار واقعہ سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...