میڈیا کا معاشرہ میں کلیدی کردار رہا ہے ،راؤ عمران سرتاج

میڈیا کا معاشرہ میں کلیدی کردار رہا ہے ،راؤ عمران سرتاج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرراؤعمران سرتاج نے کہاہے کہ میڈیا کامعاشرے میں اہم کردارہے ۔ مثبت رپورٹنگ سے اس کے معاشرے پربہتراثرات مرتب ہوتے ہیں ۔پاک فوج عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔ نوجوان نسل کے لیے پاک فوج مختلف سرگرمیوں کا انعقادکررہی ہے تاکہ نوجوان نسل معاشرے میں اپنااہم کرداراداکرے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد نے اسٹیشن کمانڈرکو علاقے میں امن کے حوالے سے پاک فوج کے مثبت کردارپرخراج تحسین پیش کیااوراپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے اسٹیشن کمانڈرکومختلف مسائل کی نشاندہی کی اورمسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔ اسٹیشن کمانڈرنے ان مسائل کوبڑے غورسے سنااوران مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج نے کہاکہ علاقے میں ادب ، کھیل اورثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پاک فوج اپنا بھرپورکرداراداکریگی تاکہ لوگوں کومثبت سرگرمیاں میسرآسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں 12اور13جنوری 2019بروز ہفتہ اوراتوارفیملی فیسٹول کا انعقادبھی سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے کیاجارہاہے جس میں علاقائی ثقافت اوربچوں کی تفریح کے لیے مختلف پروگرامز پیش کیے جائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...