8ویں واٹر کراس جیپ ریلی 13جنوری کو دریائے سندھ کے مقام پرہوگی

8ویں واٹر کراس جیپ ریلی 13جنوری کو دریائے سندھ کے مقام پرہوگی

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون ، فرنٹیئر 4x4کلب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کے باہمی اشتراک سے دریائے سندھ کے مقام پر8ویں واٹر کراس ریور انڈس جیپ ریس 13جنوری کو منعقد ہوگی ، ریس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ، جبکہ ان کے ہمراہ وزیربلدیات شہرام تراکئی ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، اسسٹنٹ کمشنر صوابی مس تابندہ ، فرنٹیئر 4x4کے صدر بابر خان ، TJM اور ایکسٹریم 4x4 کے عہدیداران موجود ہونگے ، ریس میں دریائے سندھ صوابی ہنڈ کے مقام پر دشوارگزار پتھروں اور دریا کی لہروں کو چیرتے ہوئے 17کلومیٹر کا طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے جس میں 4x4جیپوں کے ڈرائیوراپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ، ریس میں لاہور ، کراچی ، بلوچستان ، اسلام آباد ، پشاور سمیت دیگر شہریوں سے 100 سے زائدگاڑیاں شریک ہونگی ، ریس کے انعقاد کا مقصد صوابی میں دریائے سندھ پر صوابی ہنڈ کے مقام کو سیاحوں کیلئے آباد کرنا ہے ، ریس میں ملک بھر سے گاڑیاں شریک ہورہی ہیں جس میں 12جنوری کو ریکی ہوگی جبکہ 13 جنوری کو مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ، ریس کا مقصد ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان اور خیبرپختونخوا سے امن کا پیغام دیناہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...