اشیاء خوردنوش کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائیگی ،ڈی ایف سی

اشیاء خوردنوش کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائیگی ،ڈی ایف سی

چارسدہ(بیور و رپورٹ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق معیاری اشیائے خورد و نوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر قیمت یقینی بنایا جائیگا۔ تاجروں کی دھمکیاں بالائے طاق رکھ کر ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری بطریقہ احسن پورا کریگی ۔ عدالتی فیصلے کی روسے ناغے کے روز چکن کباب کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ارشد خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں غیر معیاری چکن پارٹس سے بھری گاڑی کو محکمہ خوراک نے پکڑ کرضائع کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ناغے کے رو ز چکن کباب میں غیر معیاری چکن قیمہ کا استعمال انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناغے کے روز چکن کباب پر پابندی کے خلاف تاجروں نے عدالت سے رجوع کیا جس پرسول جج حامد کمال نے تاجروں کا کیس خارج کر کے ناغے کے روز چکن کباب کی فروخت پر پابندی عائد کی اور عدالتی حکم کی پاسداری محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے خور د و نوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیگی اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور جیل بھیج دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے خلاف تاجر مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے بلیک میل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں مگر کسی بھی دھمکی کو خاطر میں نہیں لا یا جائیگااورقانون کی پاسداری کو ہر صورت مقدم رکھا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...