پشاور ،اسلامی جمعیت طلبہ کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ،اسلامی جمعیت طلبہ کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور( سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کالج پشاورانتظامیہ کے جانب سے انٹرمیڈیٹ طلباء کے سالانہ امتحان کا فارم بورڈ نہ بھیجنے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کالجز وسیم حیدر اور دیگر کرہے تھے مظاہرین کا کہناتھا کہ کالج کے پرنسپل شریف گل 470طلباء کے امتحانی فارم کو بورڈ بھیجنے سے روک کر ان کے مستقبل کو تاریک کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پرنسپل اپنے نااہلی چھپانے کیلئے طلبہ کا سال ضائع کررہاہے ان پر اپنے ناکامی کا ملبہ ڈال رہاہے انہوں نے کہا کہ اگر پرنسپل بروقت اقدامات کرتے اور طلبہ کے والدین کو اطلاع دیتے تو آج ان طلبہ کی حاضری کا مسئلہ نہ ہوتا پورے سال خاموشی اور نااہلی کے بعد اب اس کو حاضری کا مسئلہ کیوں اور کیسے یاد آیا انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج میں طلبہ اکثر قابل اساتذہ کے ساتھ کلاسز لیتے ہے جسکی وجہ سے انکے متعقلہ استاد کیساتھ کلاس رہ جاتے ہیں اور ان کو غیرحاضر تصور کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پرنسپل کا یہ اقدام طلبہ سے قلم لینے کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اس مسئلے کے فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...