افغان شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں ملوث افراد کیخلاف درج مقدمہ منسو خ کرنے کے احکامات

افغان شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں ملوث افراد کیخلاف درج مقدمہ منسو خ کرنے ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکورخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے افغان شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ گلبہارمیں درج مقدمہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے محمدوسیم وغیرہ کی جانب سے بابراعوان اوربیرسٹرمدثرامیرکی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار گلبہار کے رہائشی ہیں جو پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اوران پرالزام عائد کیاگیاہے کہ وہ افغان مہاجر ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حساس ادارے باقاعدہ طور پرانکوائری کرچکے ہیں جس میں الزامات غلط ثابت ہوچکے ہیں جبکہ نادرابھی پاکستانی قرار دے چکی ہے اور اب گلبہار پولیس ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے جس میں ان سے افغان شناختی کارڈبرآمد ہونے کاالزام عائد کیاگیاہے جبکہ مذکورہ شناختی کارڈ افغان قونصلیٹ جعلی قرار دے چکی ہے عدالت عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پرکواشمنٹ پٹیشن منظورکرکے مقدمہ کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...