بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر بخت بلند کی سربراہی میں قائم وفد کو لینے کے دینے پڑگئے
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر بخت بلند کی سربراہی میں قائم وفد کو لینے کے دینے پڑگئے۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایکئین پیسکو کے ساتھ نائب ناظم یوسف علی خان اور ضلعی پارلیمانی لیڈر امیر سلطان کی موجودگی میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے ضلعی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں نائب ناظم کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ضلعی اپوزیشن لیڈر ھاجی صدیق اللہ بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں دلچسپ صورت حال اس وقت پیداہوئی جبکہ ایکسئین پیسکو نے اس فیڈر پر تین کروڑ روپے واجبات کی بقایا جات کا معاملہ اٹھایا ۔جس پر اجلاس میں موجود سب ایک دوسرے کا منہ تھکتے رہ گئے ۔اور فیصلہ اس بات پر ہوا کہ پارلیمانی لیڈر امیر سلطان کی قیادت میں تحصیل مندنڑ کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا ۔جس میں ضلعی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور علاقہ عمائیدین شرکت کریں گے ۔اور اس گرینڈ جرگہ میں بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین نشاندہی کی جائے گی اور کنڈے اتارنے اوربقایاجات اداکرنے کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم اوروولٹیج پوراکرنے کی یقینی بنایا جائے گا۔