فلپ مورس پاکستان میں ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی کمپنی
لاہور(پ ر)فلپ مورس انٹرنیشنل سے الحاق رکھنے والے ادارے، فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ اعلان کیا ہے کہ اس نے ایکوئیل سیلری فاؤنڈیشن ( (Equal Salary Foundationسے’ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن ( Equal Salary Certification) ‘ کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔ ایکوئیل سیلری فاؤنڈیشن ایک خودمختار اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو سنہ 2010ء میں قائم ہوا اور سوئٹزلینڈ کے قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔اس ادارے کا مقصد کمپنیوں کے بارے میں تصدیق کرنا ہے کہ وہاں مرد اور خاتون ملازمین کو برابری کی بنیاد پر معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس طرح پی ایم آئی تیزی سے تبدیل ہوتی اکیسویں صدی میں اسموک فری ٹیکنالوجی لیڈر بن گیا ہے جو اس بات سے آگاہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے اورجدت کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کی ٹیمیں اور شمولیتی کلچر ضروری ہیں۔ فلپ مورس انٹرنیشنل اور دنیا بھر میں اس سے الحاق رکھنے والے اداروں کی توجہ ٹرانفارمیشن پر مرکوز ہے اور وہ پہلے صنفی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ کردار پی آئی ایم کے لیے دنیا کو اسموک فری ویڑن کے حصول میں enabler کا کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ میں ڈائریکٹر پیپل اینڈ کلچر، سی ڈیوڈ اسکارڈا نے کہا،’’فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ پاکستان میں پہلا ادارہ ہے جس نے ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کی ہے۔ ایک کمپنی کے طور پر ہماری کامیابی ہماری ذہین اور متنوع افرادی قوت پر منحصر ہے جوسیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
، ترقی کرتے ہیں اوراپنے کیرئیر میں خوشحالی حاصل کرتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک جیسے کام کے لیے مردوں اور عورتوں کو منصفانہ اورایک جیسے مشاہرے کی ادائیگی ہے اور فلپ مورس میں ہماری اقدار اور اصول کسی کمی پرسمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جینڈر ویج رپورٹ (Gender Wage Report ) 2018-19کے مطابق، پاکستان میں صنف کی بنیاد پر ادا کیے جانے والے معاوضوں میں فرق 36.3 فیصدہے۔ معاوضوں میں برابری، صنفی برابری کی جانب ایک اہم قدم کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان میں پہلی سرٹیفائیڈکمپنی کے طورپر فلپ مورس (پاکستان)لمٹیڈ نے ہمیں ایک ایسا پسندیدہ آجر بنادیا ہے جو مرد اور خاتون کارکنان کے درمیان برابری اور ایک شمولیتی اور ڈائنامک افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘
ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فلپ مورس )پاکستان( لمٹیڈ مردوں اور عورتوں کو ایک جیسے کام کے لیے ایک جیسا ہی معاوضہ اداکرتا ہے اور یہ طریقہ کمپنی کو صنفی برابری کے زیادہ بڑے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ سیلری ڈیٹا کے مقداری موازنہ ( quantitative comparison) کے ساتھ ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن کے طریقہ کار میں برابری کی بنیاد پر ادائیگی کے اصولوں میں انتظامیہ کے عزم میں معیار کا آڈٹ، عزم کے بارے میں ملازمین کا تصور اور ممکن صنفی نامعلوم علاقوں کی نشاندہی کے لیے انسانی وسائل سے متعلق پالیسیاں اور طریقے اور ان سے بچنے کے لیے مجوزہ اقدامات وغیرہ شامل تھے۔ سرٹیفکیشن سے بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی اور صنفی فرق کے خاتمہ کے بڑے چیلنج سے نمٹنے میں مزید مدد ملی ہے۔اس میں کام کا لچکدار ماحول اور ملازمت کے پورے عرصہ کے دوران صنفی جانبداری سے نمٹنے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔