آبی ذخائر

آبی ذخائر

کراچی (اکنامک رپورٹر)بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرمزید کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100 روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1284 ڈالرسے گھٹ کر1281ڈالر ہوگئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100 اوردس گرام سونے کی قیمت میں85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی66900روپے سے گھٹ کر66800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57342روپے سے گھٹ کر57257روپے ہوگئی۔

بدھ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.71روپے مستحکم رہی ۔

مزید : کامرس


loading...