ایکزونوبل نے پینٹ دی فیوچر کے نام سے سٹارٹ اپ چیلنج شروع کردیا

ایکزونوبل نے پینٹ دی فیوچر کے نام سے سٹارٹ اپ چیلنج شروع کردیا

لاہور(پ ر) نئے کاروبار، کاروبار میں وسعت، کاروباری افراد اور جدت انگیز انداز سے کام کرنے والے افراد کے ساتھ ایکزونوبل نے نئے کاروبار کی شروعات کرنے والوں کے لئے پینٹ دی فیوچر کے نام سے پہلے اسٹارٹ اپ چیلنج شروع کیا ہے تاکہ نئی اور جدید سہولیات تلاش کی جائیں اور پینٹس و کوٹنگز کی دنیا میں مزید تیزی سے جدت لائی جاسکے۔ ایکزو نوبل کی مہارت، عالمی سطح پر موجودگی اور وسائل کے ساتھ یہ مقابلہ دنیا بھر میں باصلاحیت افراد اور بہترین خدمات کو ایک جگہ ملا رہا ہے۔ جدت کا رجحان رکھنے والے افراد، چیلنج ٹیموں، اداروں اور انڈسٹری ماہرین ان جمع ہونے والے آئیڈیاز پر مل کر کام کریں گے جس سے کام کرنے کا مشترکہ ماحول جنم لے گا۔ کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کلاس کریوتھوف کی قیادت میں پینٹ دی فیوچر مقابلہ جیتنے والوں کو اپنی خدمات کو تیزی سے کمرشل استعمال میں لانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ایکزونوبل کے سی ای او تھیری وان لینکر نے کہا، "پینٹس اور کوٹنگز انڈسٹری میں مشترکہ تجربے کو لانے کیلئے دلچسپ پیش رفت کے ہم بے چینی سے منتظر ہیں۔ ہم اپنے صارفین میں اہمیت پیدا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں اور جو کام بھی کرتے ہیں جذبے سے کرتے ہیں اور ہمیشہ آگے کا سوچتے ہیں۔ اب ہم مزید آگے بڑھنے کا راستہ دیکھ رہے ہیں اور دنیا کے ذہین ترین جدت لانے والوں کے ساتھ مستقبل پر رنگ بھر رہے ہیں۔"

کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کلاس کریوتھوف نے کہا، "پینٹس اور کوٹنگز فعال اور ٹیکنالوجی سے کام کرنے والی انڈسٹری ہے۔ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ مستقبل دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اوپن ٹو کراس انڈسٹری خدمات سے منسلک ہے۔ نئی ٹیکنالوجی تلاش کرنے کے ساتھ ہم اپنے صارفین کے لئے نئے فیچرز، پہلے سے بہتر مصنوعات متعارف کرانے کے قابل ہوجائیں گے اور اس سے دلچسپ جدتوں میں تیزی آئے گی۔"

مزید : کامرس


loading...