ایکس ڈی اور سکائے الیکٹرک نے ایس اے پی سیپ بزنس پروجیکٹ پر معاہدہ کرلیا

ایکس ڈی اور سکائے الیکٹرک نے ایس اے پی سیپ بزنس پروجیکٹ پر معاہدہ کرلیا

لاہور،(پ ر)سکائے الیکٹرک پرائیویٹ لیمیٹڈ نے اپنے رواں منصوبے کے لیے سیپ بزنس ون موڈیول حاصل کر نے کے لیے ایکسی لینس ڈیلیورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔افتتاحی تقریب اسلام آباد میں سکائے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں ہوئی۔اس منصوبے کے تحت ExDکاروبار کے فنانس، پروکیورمنٹ، انوینٹری،پروڈکشن،سیلز، سی آر ایم،سروس اور ای ایکس ڈی ایچ آر ایم ایس کے لیے موڈیول مہیا کرے گا۔’’ پاکستان میں صنعت بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ا س ترقی کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کا ساتھ بہت ضروری ہے۔ہمارا مقصد ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ہم اپنے شراکت داروں کو ترقی کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔ہم سکائی الیکٹرک کے ساتھ ان منصوبوں مں کامیابی کے خواہاں ہیں‘‘ای ایکس ڈی کے سی او او واصل امجد کا کہنا تھا۔اس موقع پر شراکین میں چےئرمین اشعر عزیز،سی ای او امین سکھیرا،پروجیکٹ مینیجر سیپ SAP وسیم خان اور محمد عمران سکائے الیکٹرک سے موجود تھے جبکہ ای ایکس ڈی (ExD)کی نمائندگی (COO)سی اواو واصل امجد اور مینیجر سیلز حنان جاوید نے کی۔

مزید : کامرس


loading...