فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے درمیان معاہدہ

فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے درمیان معاہدہ

لاہور(پ ر)فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی ایف ایس اے ٹی) کے درمیان تعاون کیلئے اکیڈمیا انڈومنٹ پروگرام کے تحت معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب 10 جنوری 2019 کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس پر فوجی فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے سیکریٹری بریگیڈئیر (ر) زاہد نواز مان (ستارہ امتیاز ،ملٹری )اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے دستخط کئے۔ اس پروگرام کے تحت فوجی فوڈز گرانٹ کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرے گا تاکہ انہیں کاروباری شعبہ کے بارے میں عملی معلومات اور مہارت حاصل کرنے کے قابل بنائے۔ اس کے علاوہ جدت انگیز ٹیکنالوجی کے نتائج اور بہترین سطح کے معیارات کے لئے کھانے کی مصنوعات پر مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی کا کام سرانجام دیا جائے گا۔ فوجی فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے سیکریٹری بریگیڈئیر (ر) زاہد نواز مان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے درمیان اشتراک سے پاکستان میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری مصنوعات کی انتہائی مستحکم بنیاد قائم ہوگی۔ یہ شراکت داری ملک کے نوجوانوں کے لئے درست مہارتیں اور مطلوبہ علم کی مہارت کے حصول میں معاون ہوگی جس کے نتیجے میں وہ فوڈ انڈسٹری کو بہترین انداز سے آگے لے جاسکیں گے۔ یہ معاہدہ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ترقی کے دلچسپ مواقع کی راہ ہموار کرے گا اور اسکے نتیجے میں دونوں فریق مستفید ہوں گے۔"

اس معاہدے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی فوڈ اور ڈیری انڈسٹری میں ترقی کو مستحکم بنانے کے ساتھ نئے مواقع کے لئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کیا جائے۔ اس معاہدے کے بنیادی اہداف یہ ہیں کہ میرٹ کی بنیاد پر طالب علموں کو اسکالرشپس مہیا کی جائیں، منتخب موضوعات میں جامع تحقیق کروائی جائیں، ٹیکنالوجی منتقل کی جائے، جدت انگیز انداز سے مصنوعات کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ طالب علموں کے لئے ٹریننگ اور روزگار کے مواقع اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

فوجی فوڈز لمیٹڈ پاکستان کی ترقی اور اچھی صحت کا خواہاں ہے اور اس تعاون کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے ۔

فوجی فوڈز لمیٹڈ کا تعارف

فوجی فوڈز لمیٹڈ اپنے وسائل کے بہترین استعمال سے پائیدار کاوشوں کے ذریعے نہ صرف بہترین نتائج لانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے بلکہ کمیونٹی کو خدمات پیش کرنے کی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے بھی بخوبی کوشاں ہے اور یہ پاکستان میں اعلیٰ ترین کوالٹی معیارات برقرار رکھنے والی صف اول کی کمپنی بننے کی خواہاں ہے۔

مزید : کامرس


loading...