روجھان ،کچہ میں روپوش اشتہاریوں کا گھیرا تنگ ،نیا منصوبہ فائنل

روجھان ،کچہ میں روپوش اشتہاریوں کا گھیرا تنگ ،نیا منصوبہ فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان ) روجھان کے کچے میں روپورش اشتہاریوں کے خاتمہ کے لیے پنجاب پولیس نے حکمت عملی بنالی تفصیل کے مطابق روجھان کے کچہ میں دس سال سے جرائم پیشہ گروپ عمرانی گروپ ،لنڈ گروپ ،عمرانی گروپ اور دیگر گروپ اغواء برائے تاوان ،قتل ،ڈکیتی میں ملوث،اشتہاری روپورش ہیں جو روجھان ،صادق آباد ،رحیم یار خان شھر اور گرد ونواح میں قتل ،اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور روجھان کے کچے میں آکر پناہ گزین ہوتے ہیں(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

جرائم پیشہ گروپ نے دریائے سندھ کے کنارے جزیرے نما علاقوں میں خندق کھود کر پناہ گاہیں بنائی ہوئی ایل ایم جی سمیت کء جدید اسلحہ سے لیس جرائم پیشہ گروپ دس سال سے تین اضلاع اور سندھ پنجاب پولیس کے لیے سردرد بنے ہوئے ہیں کء بار پنجاب پولیس نے مٹھی بھر جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف آپریشن کیے مگر ہر آپریشن میں جرائم پیشہ گروپوں نے دریائے سندھ اود اسکے محل وقوع کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد مزاری ،آئی جی پنجاب ،آرپی او ڈی جی خان عمرشیخ نے باہمی مشورے سے روجھان کے کچے میں مقامی افراد پر مشتمل دریائی کچہ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایسے افراد بھرتی کیے جائے گئے جو کچے کے محل وقوع سے باخوب واقف ہیں اور دریائے سندھ کی روکاوٹ عبور رکھتے ہوں تاہم انھیں ٹرینگ یافتہ بھی کیا جائے گا حکومتی پالیسی پر عملدآدر کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور ہارون رشید نے یکم جنوری تک کچہ دریائی فورس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی افراد کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت پرائمری رکھی گء ہے جبکہ متعلقہ علاقہ میں متعلقہ مواضعات کے افراد کو بھرتی کرنے کی شرط رکھی گء ہے اور تھانہ روجھان سے بھرتی فارم لیے جاسکتے ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 370 جوانوں نے دریائی کچہ فورس کی بھرتی کے لیے فارم حاصل کیے ہیں ۔
نیا منصوبہ