حضرت خواجہ حافظ جمال اﷲؒ کا تین روزہ عرس شروع ‘ چادر پوشی کے بعد ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

حضرت خواجہ حافظ جمال اﷲؒ کا تین روزہ عرس شروع ‘ چادر پوشی کے بعد ملکی سلامتی ...

ملتان( سٹی رپورٹر) محکمہ اوقاف سرکل نمبر 1کے زیر اہتمام بر صغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ملتانیؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں چادر پوشی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں زونل ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف ملتان ضیا المصطفی ، ضلعی خطیب مفتی ریاض سعیدی، ڈی ایس پی دلی گیٹ سرکل حاکم علی ، سمیت علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ ، علامہ غلام مصطفی محبوب اور انسپکٹر محمد ظفر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان ضیاء المصطفی نے کہاہے کہ اولیا ء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اولیا ء کرام نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارے کا فروغ دیا ہے انہوں نے کہاہے کہاہے کہ محکمہ اوقاف اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری کے لئے آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر محکمہ اوقاف سرکل نمبر1کے منیجر مخدوم ایاز الحسن گیلانی نے کہاہے کہ محکمہ اوقاف نے حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی کے سالانہ عرس کے سلسلے میں بہترین انتظامات کئے ہیں یہ تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں حضرت خواجہ جمال اللہ ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر غسل کی دوسری تقریب کے بعد سجادہ نشین مخدوم محمد شہباز حسین جمالی اور دربار کے خطیب معروف عالم دین علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے خطاب کرتے ہوئے حافظ جمال ؒ کی سیرت پر روشنی ڈالی، تقریب میں خواجہ غلام محی الدین فخری،مخدوم زادہ سجاد حسین جمالی،مخدوم زادہ صادق حسین جمالی،مخدوم زادہ ارسلان اختر ،مخدوم جاوید ارشد جمالی،مخدوم زادہ محمد شعیب حسین جمالی،مخدوم زادہ شاہ زیب حسین جمالی،اسعد مسعود پیر زادہ اور عقیل احمد اعوان مہمان خصوصی تھے غسل اور چادر پوشی کے بعد مخدوم شہباز حسین جمالی نے ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے دعا کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...