مہنگائی طوفان‘ لوگ تبدیلی سرکار سے تنگ ‘ مایوسی بڑھ گئی ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

مہنگائی طوفان‘ لوگ تبدیلی سرکار سے تنگ ‘ مایوسی بڑھ گئی ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

ملتان( سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق صوبائی پارلیمانی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

لیڈرڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئی بی پیز کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ نجی پاور پلانٹس کو 159ملین روپے فی کس زائد ادائیگی کس قانون کے تحت کی گئی؟ اس کی بھی وضاحت کی جانی چاہیے۔ ایک طر ف عوام کو بجلی دستیاب نہیں اور وہ سراپا احتجاج ہیں، صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، گردشی قرضہ بڑھ چکا ہے تو دوسری طرف ان کمپنیوں کو بلا تعطل قومی خزانے سے ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے بھی عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران سے ہزاروں صنعتی یونٹس بند اور لاکھوں مزدور بے روز گار ہوچکے ہیں، ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بجلی کاشارٹ فال پہلے سے بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت سنگین بحران سے دوچار ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر عوام میں مایوسی پھیلتی چلی جارہی ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔ تبدیلی کا خواب دکھانے والے حکمران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں۔

وسیم اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...