بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ‘ کہروڑ پکامیں لوٹ مار پر دو جعلساز گرفتار ‘ تحقیقات شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ‘ کہروڑ پکامیں لوٹ مار پر دو جعلساز گرفتار ‘ ...

ملتان (نیوز رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو جعلسازی سے لوٹنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کروڑ پکا خواجہ عمیر کو اطلاع ملی کہ دو افراد خود کو محکمہ کے ملازم ظاہر کرکے سادہ لوح (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

شہریوں کو رجسٹریشن اور حکومتی امداد کی آڑ میں لوٹ رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تھانہ سٹی کروڑ پکا کے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرکے دونوں افراد کو رنگے ہاتھوں موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعات 420۔ 468۔ 471۔ 171کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم آغا حسنین ولد میاں یوسف موضع شاہ پور کا رہائشی ہے جبکہ شاہ نواز ولد رحیم بخش موضع بہاولگڑھ تحصیل کروڑ پکا کا رہائشی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ائی ایس پی خواجہ عمیر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کے لئے مختص اس امدادی پروگرام کو محفوظ بنانے کے لئیے مانیٹرنگ جاری رکھیں گے اور جعلسازوں کے قلع قمع کے لئیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...