پی آئی اے ،نشئی کپتانوں فضائی میزبانوں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے نشہ کرنے والے کپتانوں(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
اور فضائی میزبانوں کیخلاف اندرون و بیرون ملک پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیاہے اور دبئی سافا پروگرام کے تحت الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نشہ کرنے والے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اندرون و بیرون ملک پروازوں پر چھاپے مار کر کپتان اور فضائی میزبانوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی سافا پروگرام کے تحت الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی ای) کی میڈیکل ٹیم نے طیارے کا اچانک دورہ کیا، اس دوران فضائی میزبان غلام محمد سرور چانڈیو کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی آمیزش سامنے آئی تھی۔
نشئی کپتان