مسلمانوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ‘ مولانا عبدالرحمن جامی

مسلمانوں کی عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ‘ مولانا ...

کبیروالا(نامہ نگار)امریکی سرپرستی میں اسرائیل ،بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مسلمانوں کی عالمی سطح (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

پر’’ ٹا رگٹ کلنگ ‘‘کے بھیانک نتائج بر آمد ہو نگے، بھارتی ریاستی دہشت گردی پرمہذب دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے،کشمیر، شام ،فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ داری اقوام متحدہ ، عالمی اداروں پر عائد ہوتی ہے ،مسلمانوں کے خلاف سامراجی قوتوں کے جاری رویہ سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خا تمے کی مہم متا ثر ہو گی،اسلا می امہ مسلمانوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدا ما ت اٹھائے، ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علمائے اسلا م کی مرکزی شوریٰ کے رکن ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا حکیم عبدالرحمن جامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شام ،کشمیر ،فلسطین سمیت دیگر خطوں میں مسلمانوں کے خلاف سامراجی قوتوں کے اتحاد سے عالمی سطح پر دہشت گردئی کے خا تمے کی مہم بری طرح متا ثر ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی چمپیئن تنظیموں کو مسلما نوں کو بھارتی ،اسرائیلی اور شامی افوا ج کے مظالم کے نجات دلانے کے لئے فوری موثر اقدا ما ت اٹھا نا ہونگے۔

نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...