میلاد مصطفی ؐ وحق باہو کانفرنس کی جھلکیاں ( محمد عبداللہ سے)

میلاد مصطفی ؐ وحق باہو کانفرنس کی جھلکیاں ( محمد عبداللہ سے)

*میلاد مصطفٰیؐ وحق باہو کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف شہروں ، اضلاع سے شرکت کے لئے شرکاکے قافلے 10 بجے سے قبل(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ہی پہنچنا شروع ہوگئے ۔

*کانفرنس کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں ، مختلف کمیٹیوں نے انتظامات صبح 9 بجے ہی سنبھال لئے تھے ۔

*کانفرنس کے لئے سیکیورٹی کے بہترین ،فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ،واک تھرو گیٹ اور کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے۔

*پارکنگ کے لئے وسیع اور دو طرفہ انتظام کیا گیا تھا ، دومختلف الگ الگ داخلی وخارجی دروازوں سے شرکا کی آمد ورفت رہی جبکہ مہمانان خصوصی وصدرمحفل کو بیک سٹیج سے لایاگیا ۔

* کانفرنس کا آغاز بروقت پورے گیارہ بجے کیا گیا ، تلاوت کلام مجید وہدیہ نعت ربارِحضرت سخی سلطان باہو ؒ سے تشریف لائے ہوئے مہمان نعت خواں صوفی غلام شبیر اور محمد رمضان سلطانی نے پیش کی ۔

*نقابت کے فرائض محمد ندیم سلطانی اور محمد عامر طفیل نے سر انجام دیئے۔

*ضلعی انتظامیہ ملتان کی طرف سے وسیع تر انتظامات کیئے گئے پروگرام ہذا کی سکیورٹی کیلئے کارکنان اصلاحی جماعت و پنجاب پولیس نے منظم انتظامات کیئے گئے جس کا سٹیج سے اظہار کیا گیا اور تنظیم کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

*داخلی راستوں پر رہنمائی واستقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے

*سٹیج کوپھولوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔

*پنڈال میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی تھیں جبکہ شرکا کی کثیر تعداد نشستوں پر نہ بیٹھ سکی ۔

*پروگرام میں شاہد عارفی نے عارفانہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا ۔

*اپریل میں دربارحضرت سخی سلطان باہو پر کانفرنس کا اعلان اور تمام شرکا کو دعوت نامہ دیا گیا ۔

*سٹیڈیم کے چاروں گرد بینرز ، پوسٹرز آویزاں کئے گئے تھے ۔جس پر اقبال کے اشعار اور حضرت باہو ؒ کا کلام پیش کیا گیا ۔

*پروگرام کااختتام صلوۃ وسلام پر ہوا

*آخر میں ملکی سلامتی ،امتِ مسلمہ و استحکامِ پاکستان کیلئے صاحبزادہ محمدعلی سلطان نے خصوصی دعاکرائی۔

*بعدازاں ہزاروں افراد نے سلسلہ باہو سے منسلک ہونے کی بیعت بھی کی۔

جھلکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...