ٹارگٹ کلنگ نان سٹاپ وارداتیں ،شہری خوفزدہ ،ڈیڑہ میں رینجرز طلب

ٹارگٹ کلنگ نان سٹاپ وارداتیں ،شہری خوفزدہ ،ڈیڑہ میں رینجرز طلب

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان)ڈیرہ میں پنجاب (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

پولیس ناکام ہوگئی ‘ ریڈ زون علاقہ میں ایک ہی وقت میں تین بڑی دکانوں کے تالے کاٹ کر گینگ لاکھوں روپے نقدی ،لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان لے اڑا ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کو رینجرز کے حوالے کر نے کے لئے دو کمپنیاں طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح کے علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے جرائم پیشہ افراد کے لئے آسان ترین ہدف بن چکے ہیں ڈکیتیوں اور چوریوں سے کو ئی دن خالی نہیں جبکہ پولیس حکام سب اچھا کی رپورٹ دے کر دفتروں میں کھلی کچہری تک محدود ہیں گزشتہ شب ریجنل پولیس آفیسر آفس اور تھانہ سول لائن سے چند قدم کے فاصلے پر ریڈ زون ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے تین بڑی دکانوں کے تالے کاٹے جن میں بڑی سوئیٹس اینڈ بیکرز شاپ اور ویٹر نری میڈیسن سٹورز شامل ہیں چوروں نے مختصر وقت میں تین دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی ،لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان چوری کر نے کے بعد اطمینان سے فرار ہو گئے جبکہ اس دوران ڈولفن فورس ،پولیس گشت سمیت کسی بھی ایلیٹ فورس وغیرہ نے اس معروف ترین روڈ پر گشت نہ کیا دکاندار صبح ساڑھے سات بجے اپنی شاپ پر آئے تو تالے کٹے ہو ئے تھے اور قیمتی سامان اور نقدی غائب تھی دکانداروں کے مطابق انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو دو گھنٹے کے بعد پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر آئے اور رسمی کاروائی کی جبکہ انہیں چوروں کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی گئی ہے اس موقع پر صدر انجمن تاجران سٹی جان عالم خان لغاری ،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی ،چیئر مین شیخ محمد علی ،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند ،جاوید حیدری ،چیمبر آف کامرس کے چیئر مین سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سینئر نائب صدر طارق اسماعیل ،سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد حنیف ،جنرل سیکرٹری ساجد بلوچ،چیئر مین کاشف یونس ،محمد ریاض فنانس سیکرٹری ،شیخ محمد علی ،شیخ محمد ساجد و دیگر نے کہا کہ ڈیرہ شہر مکمل غیر محفوظ ہو چکا ہے گزشتہ 6روز قبل بھی اس بلاک میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر راشد بخاری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اسی طرح کھاد ڈیلر سے 50لاکھ نقدی چھین کر قتل کر دیا گیا علاقے میں وارداتوں کا تسلسل جاری ہے مگر پولیس انتہائی اہم وارداتوں کو بھی ٹریس کر نے میں ناکام ہے یہی وجہ سے کہ آج اس انتہائی سخت سیکیورٹی کے علاقہ میں کھلے عام واردات ہو ئی تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ڈکیتیوں اور چوریوں اور راشد بخاری کے ملزمان کی فوری گرفتار ی کے لئے پولیس کو سخت احکامات جاری کریں ورنہ تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی ۔جبکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں شہریوں کی جان ومال غیرمحفوظ ہو گیا ہے جبہ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے رینجرز طلب کرنے کی درخواست کردی ۔

رینجرز طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...