سیاسی افراتفری ملک میں بے چینی کا سبب ‘ عقیل نجم ہاشمی

سیاسی افراتفری ملک میں بے چینی کا سبب ‘ عقیل نجم ہاشمی

بہاول پور(بیورورپورٹ )سیاسی افراتفری ملک کے مسائل میں بڑھاوے کا سبب بن رہی ہے۔ملک کی تعمیروترقی کے لئے مثبت سیاسی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

رویوں کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کاخیال رکھنا از حد ضروری ہوگیا ہے کہ سیاسی مخالفت میں ملکی مفادات کے منافی بیانات و اقدامات تو نہیں کیے جا رہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ جب ہم خود یہ الزامات لگائیں گے کہ ملک میں کرپشن اورلوٹ مار ہے،لاقانونیت ہے۔یہاں انتظامی صلاحیتوں کا بحران ہے۔قانون کی عمل داری نہیں ہے اورپھر یہ خواہش ظاہر کریں کہ آؤمیرے ملک میں سرمایہ کاری کرو بہت فائدہ ہوگا۔تو تصور کیاجاسکتا ہے کہ سرمایہ دارکس طرح ملک میں سرمایہ داری کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی خواہش بھی یہی ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد،کرپٹ اور غیرسنجیدہ قرار دلوا کر پابندیاں عالمی برادری سے پابندیا ں لگوادیں۔اور الزامات کی سیاست کرنے والے جانے انجانے میں کیا اسی ایجنڈہ پر عمل پیرا تو نہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ہمارے سیاسی رویے ،اندازگفتگو اور انداز سیاست کو مثبت رکھ کر ملک کی تعمیروترقی میں اپنا مثبت کردارا دا کرنا ہی سیاست کا محور ہوسکتا ہے ۔جس سے ہرسطح پر عوام کے مسائل کے حل ،اپنے علاقہ ،شہر،صوبہ اور ملک کی تعمیروترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...