سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت آج مکمل ہو جانیکا امکان ‘ مختلف پہلوؤں پر تفتیش

سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت آج مکمل ہو جانیکا امکان ‘ مختلف پہلوؤں پر تفتیش

صادق آباد(تحصیل رپورٹر )بھونگ کے قریب پھٹنے والی سوئی گیس کی 36انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری آج مرمت کا کام مکمل ہونے کا امکان ہے سوئی گیس کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

انجینئرز کی ٹیم دھماکے کے بعد آگ لگنے والے سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کو تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے دوسری جانب دوروز سے بڑی صنعتوں اور فرٹیلائز ر کمپنیوں اور بڑے شہروں کو سوئی گیس کی سپلائی میں تعطل پیدا ہوا ہے محکمہ سوئی گیس کے حکام کے مطابق آئندہ دوروزمیں سوئی گیس کی فراہمی باقاعدگی سے شروع ہوجائے گی‘ سوئی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ کو دہشت گردی یا تخریبی کاروائی قرار نہیں دے رہے تاھم پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے مختلف زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں دریں اثناء سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ سوئی گیس کی مزکورہ پائپ لائن میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا سوئی گیس کے حکام اپنی نااہلی چھپانے کیلئے دھماکہ قرار دے ررہے ہیں انھوں نے کہاکہا گر دھماکہ ہوتا تو پائپ لائن کے پرخچے اڑ جاتے مگر پائپ میں تو صرف سوراخ ہوا ہے انھوں نے تخریبی کاروائی یا دہشت گردی کو یکسر مسترد کردیا اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق سوئی گیس کے حکام نہیں تحقیقات نہیں کرنی تحقیقات تو سیکورٹی اداروں نے کرنی ہے ہمیں مزکورہ مقام سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز 36انچ قطر کی سوئی گیس کی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث آگ لگ گئی تھی جس کے بعد ملک کے متعدد بڑے شہروں اور صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا تھا تاھم اب سوئی گیس کے حکام کی جانب سے واقعہ کو تخریبی کاروائی قرار دیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادروں نے مزکورہ واقعے خالصتا حادثاتی قرار دیا کہ پریشر کے زائد کیئے جانے سے ناقص پائپ لائن پھٹ گئی تاھمصادق آباد کے شہریون نے مزکورہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...