مخدوم زین قریشی کی وی سی زکریا یونیورسٹی سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

مخدوم زین قریشی کی وی سی زکریا یونیورسٹی سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ بہائالدین زکریا یونیورسٹی ایک قدیمی مادر علمی ہے۔ اس کا تعلیمی دنیا میں تاریخی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

حیثیت ہے۔ یونیورسٹی کی نئی انتظامیہ نہ صرف عالمی سطح پر تعلیمی ریکنگ میں اضافہ کریں گے بلکہ اس کا نام بلند بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہائالدین زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور رجسٹرار صہیب راشد خان کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں ملتان کی جہاں پہچان اس کی قدیمی ثقافتی ورثے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ وہاں زکریا یونیورسٹی بھی ملتان کی علامت کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہے۔ یہاں کے فارغ التحصیل طالبعلم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملتان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزارت تعلیم سے بات کریں گے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور رجسٹرار صہیب راشد خان کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔ بعد ازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے یونیورسٹی سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کی۔جنہوں نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کو یونیورسٹی ملازمین کے مسائل بار ے بتایا جو انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی اپنے حلقہ این اے 157 گئے۔جہاں انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ مختلف شخصیات کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے وفات پا جانے والے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مختلف وفود سے ملے۔ ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔