پیپلز پارٹی حکمرانوں کی بدانتظامیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی ‘ سید احمد محمود

پیپلز پارٹی حکمرانوں کی بدانتظامیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی ‘ سید احمد محمود

بہاول پور(بیورورپورٹ) تبدیلی سرکار کے جعلی دعویدار ہر بدعنوانی کے گرو ہیں ۔ مخدوم سید احمد محمودصدر اورمحمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے تحریک(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

انصاف کی مالی بدعنوانیوں پر کاروائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی نے ہر چیز کے دہرے معیار قائم کئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی افراد کے لئے قانون کا مطلب الگ الگ ہے۔قانون کی حکمرانی کہاں ہے ،غریب کو انصاف اس کی دہلیز پر کہاں مل رہا ہے ۔بھٹو خاندان کو نام نہاد جعلی بینک اکاؤنٹس کے نام پر میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جبکہ خود حکمران جماعت اپنے بینک اکاؤنٹس کے بارے غلط بیانی کر کے آئین و قانون سے کھلواڑ کررہی ہے۔اسٹیٹ بینک کہتا ہے کہ حکمران جماعت کے مختلف بینکوں میں 26 بینک اکاؤنٹس ہیں۔جبکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے صرف 8 بینک اکاؤنٹس کے نارے معلومات فراہم کی ہیں۔کیا دیگر 18 بینک اکاؤنٹس غیر قانونی اور جعلی اکاؤنٹس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔پی ٹی آئی نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں کیوں ظاہر نہیں کیا۔تحریک انصاف نے جو غیر ممالک سے فنڈنگ وصول کی ہے اس کے بارے کیوں عوام سے چھپایا جارہا ہے۔کیا اس غیر قانونی منی ٹریل کے نتیجہ میں وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف کوئی قانونی تحقیقات ضروری نہیں۔کیا اس فنڈنگ فراڈ کی فرانزک آڈٹ کرواکر قوم کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکمران جماعت کی بدعنوانیوں کو ظاہر کرنے کے لئے بھی کوئی جے آئی ٹی تشکیل دیکر پوری قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں حکمرانوں کی بدعنوانیوں اور بدانتظامیوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...